وزیرِ محکمہ کا پیغام

---  

 حکومت پنجاب کا محکمہء صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری پنجاب میں صنعتی ترقی، روزگار کے فروغ اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت پنجاب صوبے میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور اسے تاجروں/سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش مقام بنانے کی خواہاں ہے۔ محکمہء صنعت نے کریڈٹ اسسٹنس اسکیم اور اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے صنعتی ترقی اور روزگارپیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

چوہدری شافع حسین
وزیرِ محکمہ