اے ڈی بی کے وفد کا محکمہ صنعت و تجارت کا دورہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے وفد نے محکمہ صنعت و تجارت کا دورہ کیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت جناب احسان بھٹہ نے مندوبین کا استقبال کیا۔ وفد میں محترمہ صوفیہ شکیل (ڈائریکٹر، سینٹرل ویسٹ اینڈ ایسٹ ایشیا ٹیم)، جناب نجیب اللہ حبیب، محترمہ عائشہ ڈی لورینزو اور مسٹر عمر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران "پنجاب میں افرادی قوت کی تیاری کو بہتر بنانے" کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔