چین کا قومی دن پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PTUT) میں منایا گیا، جس میں وزیر صنعت و تجارت جناب ایس ایم تنویر اور ہز ایکسیلینسی مسٹر کاو کی، قائم مقام قونصل جنرل چائنہ مہمان خصوصی تھے۔
سیکرٹری صنعت و تجارت جناب احسان بھٹہ، وائس چانسلر پی ٹی یو ٹی ڈاکٹر عبدالستار شاکر، ایم ڈی پی ایس آئی سی جناب عاصم جاوید، سی ای او پی بی آئی ٹی جناب جلال حسن، سی ای او ماڈل بازار شاہد ندیم اور اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں کے جھنڈے لہرائے گئے اور قومی ترانے بجائے گئے۔


