محکمہ صنعت و تجارت پنجاب میں پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام (PGDP) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ورلڈ بینک کی PGDP ٹیم کی قیادت مسٹر کرس وارنر نے کی۔
آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی ڈی کے سینئر حکام بشمول جناب عاصم جاوید ایم ڈی پی ایس آئی سی، جناب زوہیب مشتاق ایڈیشنل سیکریٹری (کامرس)، جناب جاوید اقبال ملک سینئر اقتصادی مشیر اور جناب ابوبکر سلمان ڈائریکٹر ایس پی یو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں PGDP DLRs (محکمہ صنعت و تجارت سے متعلق)، سبز سرمایہ کاری میں اضافہ اور پنجاب گرین گروتھ فنڈ کے امکانات تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔ ڈبلیو بی کی ٹیم نے ڈی ایل آر کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


