سیکرٹری صنعت و تجارت کی بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (بی ایف سی) کے عہدہ داران سے ملاقات

سیکرٹری صنعت و تجارت نے 11 دسمبر 2023ء کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) کے عہدیداروں، محکمانہ نمائندوں اور محکمانہ فوکل پرسنز کے ساتھ ملاقات کی۔ محکمہ صنعت و تجارت کے سینئر افسران بشمول ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جناب اعجاز منیر، ایم ڈی PSIC محترمہ سدرہ یونس اور ڈائریکٹر اسٹریٹجک پالیسی یونٹ (SPU) جناب ابوبکر سلمان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری صنعت و تجارت نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو بی ایف سی میں موصول ہونے والی درخواستوں پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے درخواست جمع کرانے کے پراسس  میں خامیوں سے متعلق بھی دریافت کیا اور بعد ازاں ان کے جلد از جلد حل کے لیے متعلقہ محکموں کو توجہ دلائی۔ بی ایف سی کے عملے کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ ایک قدم مزید آگے بڑھائیں اور ان افراد سے رابطہ کریں جن کی درخواستوں میں خامیاں تھیں اور انہیں درخواست دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔