مینیجرز اور بزنس فیسیلیٹیشن آفیسرز کے لیے تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

محکمہ صنعت و تجارت نے گوجرانوالہ، سلاکوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں آنے والے کاروباری سہولت مراکز (BFCs) کے منیجرز، بزنس فیسیلیٹیشن آفیسرز اور دیگر افسران کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تربیتی پروگرام بی ایف سی سافٹ ویئر اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کے شعبوں میں مذکورہ عہدیداروں کی تربیت پر مبنی تھا۔ پروگرام کے دوسرے دن، منیجرز اور بزنس فیسیلیٹیشن آفیسرز بی ایف سی لاہور میں سمیولیشن اور عملی مظاہرے کے لیے موجود رہے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت جناب احسان بھٹہ، چیف ڈبلیو ٹی او جناب زوہیب مشتاق اور ڈائریکٹر ایس پی یو جناب ابوبکر سلمان نے دونوں روزہ تربیتی پروگراموں کی نگرانی کی۔