ڈائریکٹر ایس پی یو اور ڈپٹی سیکرٹری (کامرس) کے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے دورے کی جھلک

ڈائریکٹر ایس پی یو جناب ابوبکر سلمان اور ڈپٹی سیکریٹری (کامرس) جناب ابوبکر زبیر پر مشتمل انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے 18 جنوری، 2024ء کو کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بھی ہمراہ تھے۔ اس دورے کا مقصد متعلقہ دفاتر اور ان کی فیلڈ فارمیشنز کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں، خاص طور پر BFC کی سرگرمیوں کی مناسب پروجیکشن، درخواستوں کی تعداد میں اضافہ اور قانون کے مطابق ان درخواستوں کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بریف کرنا تھا۔ دونوں دفاتر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع/ ڈویژن میں بی ایف سی کی کارکردگی کو موئثر انداز میں مانیٹر کریں۔ دورے کے دوران پی آئی ٹی بی کے نمائندے نے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بی ایف سی کے عملے کو درخواست کی کارروائی اور دیگر متعلقہ امور میں سہولت فراہم کی۔