22 جنوری، 2024 کو انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سینئر عہدیدار جناب ابوبکر زبیر (ڈی ایس کامرس) اور جناب ابوبکر سلمان (ڈائریکٹر ایس پی یو) نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور بی ایف سی ملتان کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ملتان ڈویژن کے سینئر ڈویژنل افسران بشمول ڈپٹی کمشنر ملتان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان اور ملتان کے ڈویژنل سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ صدر ملتان چیمبر آف کامرس اور شعبہ جات کے نمائندے بھی ہمراہ تھے۔ اس دورے کا مقصد BFC کی جانب سے پیش کی جانے والی سہولیات کو اجاگر کرنا اور اس میں پیدا ہونے والے مختلف آپریشنل مسائل کو حل کرنا تھا۔


