نگران وزیر اعظم کا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر، لاہور کا دورہ

نگران وزیر اعظم جناب انوار الحق کاکڑ نے 01 جنوری 2024 کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) لاہور کا دورہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں سہولتی مرکز کے کامیابی سے قیام اور اسے چلانے کے لیے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔ کاروباری برادری کو مرکز کی تیزی سے خدمات کی فراہمی کے پیش نظر، انہوں نے اسی ماڈل کو ملک کے دیگر حصوں میں بھی نقل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف وفاقی اداروں کو مرکز میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔