|
پاکستان کی معاشی ترقی میں پنجاب کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب کا مطلب کاروبار ہے اور وہ اپنی معیشت کو روایتی شعبوں سے انوویشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی شعبوں میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پنجاب کا ہر شہر ترقی کے انجن کی حثیت رکھتا ہے۔ صوبے کا مقصد مینوفیکچرنگ کا مرکز اور تمام کاروباری اداروں کے لیے ایک ترجیحی مقام بننا ہے۔ آئی سی اینڈ آئی ڈی کی حکمت عملی کا بنیادی نکتہ پنجاب میں بین الاقوامی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعے کاروبار میں آسانی کو بہتر اور یقینی بنانا ہے۔ بہت سے منصوبے جن کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، خواتین انٹرپنیورز کو مرکزی دھارے میں لانا، سٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر، کاروبار کرنے میں آسانی اور وسیع مطالعہ کی بنیاد پر منصوبپ بندی کے تحت صنعتی زونز میں صنعتوں کے قیام کے ذریعے مینوفیکچرنگ میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔ ایسے منصوبہ جات بھی شروع کئے گئے ہیں جن کا مقصد ڈیمانڈ پر مبنی ہنر مندی کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ منصوبے ملک کی معیشت کو فروغ دینے میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔ آئی سی اینڈ آئی ڈی میں ہمارا عزم ایک خوشحال پنجاب اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔
احسان بھٹہ سیکرٹری
|