معلومات تک رسائی کے حق سے کیا مراد ہے؟
حکومت ِ پنجاب خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے اطمینان کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کا نفاذ عمل میں لا رہی ہے- اس سلسلہ میں شفافیت اور معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013ء کے تحت سرکاری اداروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ حکومت کے زیر انتظام معلومات کی عوام تک رسائی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں ۔ محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت معلومات تک رسائی کے حق کے تحت شہریوں کو فعال طور پرمعلومات کی فراہمی کرتا ہے-
آئین کے آرٹیکل 19-اے کے مطابق قواعد و ضوابط اور قانون کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں سے مشروط عوامی اہمیت کے تمام تر معاملات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے ۔ شہری سرکاری اداروں کے علاوہ حکومتی امداد سے چلنے والے نجی اداروں کی معلومات تک رسائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔معلومات تک رسائی کا حق شہریوں کو بطور ٹیکس دہندگان عوامی نوعیت کی معلومات تک رسائی کے اُصول پر مبنی ہے ۔ معلومات تک رسائی کا حق شفافیت، احتساب و بدعنوانی کے خاتمے اورعوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کا ضامن ہے۔
معلومات تک رسائی کا حق کیسے مددگار ہے؟
معلومات تک رسائی کے حق سے حاصل ہونے والی معلومات شہریوں کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے جوابدہ بنائیں، شہری اُن کی کارکردگی پر رائے دے سکیں، معلومات تک رسائی کے حق سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر سروے کا انعقاد کر سکیں اور سرکاری ادارے کی کمزوریوں کی نشاندہی اور خلا کو پُر کرسکیں-
معلومات تک رسائی کا حق حکومت کو سرکاری محکمہ کی کمزوریوں اور خلاء کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ معلومات تک رسائی کے حق سے سرکاری ملازمین اپنی پیشہ ورانہ فرائض مؤثر طریقے سے ادا کرتے ہیں۔
محکمہ صنعت معلومات تک رسائی کے حق کو کیسے سہولیات فراہم کرتا ہے؟
محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت، پنجاب سمجھتا ہے کہ سرکاری افسران/اہلکاران کو عوام کے آگے جوابدہ ہونا چاہئے اور یہ عوام کا قانونی اور اخلاقی حق بھی ہے- اسی خاص وجہ سے اور آر ٹی آئی کی جانب سے شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے مد نظر محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت، پنجاب نے آر ٹی آئی کمیشن پنجاب کی مشاورت کے ساتھ درج ذیل اقدامات اُٹھائے ہیں-


