صوبہ پنجاب قومی برآمدات میں 60 فیصد کا حصہ دار ہونے کے ناطے ایک اہم سٹیک ہولڈر کی حیثیت کا حامل ہے- اس حیثیت کے پیش نظریہ صوبائی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس امر کی بنیاد پراس کے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ صوبائی سطح پر پیدوارمیں اضافے، پیداواری عمل کی جدید کاری، پروکیورمنٹ پالیسیوں، مسابقتی قوانین، مصنوعات اور خدمات کی سٹینڈرائزیشن، کاروبار سے متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک اور سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے سلسلے میں موئثر منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کیلئے اعداد و شمار کی جمع کرنے اور ان کا تقابلی موازنہ کرنے جیسے مسائل حل کئے جائیں- حال ہی میں ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے ساتھ اظہار خیال کے نتیجے میں ادارک کیا گیا کہ ایکسپورٹ سپلائی مینجمنٹ کے معاملات صوبائی حکومت کے تحت مؤثر طور پر حل پاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں حکومت پنجاب اور ای پی بی کے مابین معاونت کے لئے لائحہ عمل کا مسودہ تیار کیا گیا- یہ ونگ درج ذیل کے تحت امور سرانجام دیتا ہے:
اسٹیبلشمنٹ وِنگ
یہ وِنگ درج ذیل محکموں کا احاطہ کرتا ہے:
- ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز، کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اینڈ پنجاب کنزیومر پروٹکشن کونسل، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی اسٹیبلشمنٹ سے متعلقہ معاملات
- منسلکہ محکموں سے متعلقہ تمام انتظامی/ بھرتیوں کے معاملات
- منسلکہ محکموں کے افسران /اہلکاران کے فیملی /انفرادی پنشن اور جی پی فنڈ کیسز سے نمٹنا
انکوائری
محکمہ درج ذیل انکوائریاں دیکھتا ہے:
- منسلک محکموں اور خود مختار اداروں میں ملازمت کرنے والے بی ایس - 16- اور اس سے اعلیٰ عہدوں کے حامل افسران کے تمام انکوائری کیسز
- منسلک محکموں کے حکام بالا کے احکامات پر اپیل کیسز
- سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860ء کے مطابق رجسٹریشن
- ٹیوٹا سے متعلقہ متفرق ریفرنسر
- جہاں سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی کی وزیر اعلیٰ /چیف سیکرٹری کی جانب سے بطور انکوائری آفیسر/ شنوائی آفیسرتقرری کی جائے وہاں انکوائری/ شنوائی کیسز سے متعلق معاملات
- محتسب کے فیصلوں کے خلاف گورنر پنجاب، جو سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی کو ان کے خلاف بطور افسرسماعت تعینات کرتا ہے، کے سامنے کیسوں کی نمائندگی
- منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کی خریداری سے متعلق معاملات
- پنجاب کنزیومر پروٹکشن ایکٹ 2015ء کے تحت اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی کے سامنے اپیل دائرکرنا
- ٹیوٹا بورڈ کا اجلاس
عمومی
محکمہ کی عمومی ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں:
- 10 - جی اے کا بجٹ
- ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہونے والے افسران/اہلکاران سے متعلقہ اسٹیبلشمنٹ کے معاملات
- دفتری ٹرانسپورٹ، فون اور دیگر یوٹیلیٹیز کی دیکھ بھال
- ایس اینڈ جی اے ڈی، اے جی آفس، ایف ڈی اور دیگر محکموں کی جانب سے درکار متفرق معلومات
- ڈرائننگ اور ڈسبرسنگ افسران
- قوانین اور کاروبار میں ہونے والی ترامیم سے متعلقہ معاملات
- بی ایس 1 تا 16 کے سیکرٹری سٹاف سے متعلقہ انکوائری مقدمات
- انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ (10 - جی اے) سے متعلقہ آڈٹ کارکردگی کی نگرانی
- محکمہ کے افسران /اہلکاران کے فیملی /انفرادی پنشن اور جی پی فنڈ کیسز نمٹانا
بجٹ اور آڈٹ
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ درج ذیل امور سرانجام دیتا ہے:
- ایس ڈی اے سی اور ڈی اے سی اجلاسوں کا انعقاد
- انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تمام ذیلی تشکیلات سے متعلق غیر ترقیاتی بجٹ کے تمام معاملات
- دو عدد تشکیلات مثلاً آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم اور گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی نان ٹیکس وصولیوں سے متعلقہ معاملات
- محکمہ کی نچلی تشکیلات سے متعلقہ اخراجات کے اکاؤنٹس کی مفاہمت
- منسلکہ محکموں سے متعلق آڈٹ کارکردگی کی نگرانی
- محکمہ اور اس کی ذیلی تشکیلیات کے پی اے سی اجلاسوں کا انعقاد
- تمام فیلڈ تشکیلات کیلئے آن لائن دستیاب بجٹ تفصیلات کی تیاری


