فرائض و ذمہ داریاں

 کاروباری قوائد کے مطابق محکمہ آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی کے بنیادی فرائض و ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:

  • درج ذیل کے سلسلے میں قانون سازی، پالیسی کی تشکیل اور شعبوں کے لحاظ  منصوبہ بندی 
    • صنعت بشمول انڈسٹریل اسٹیٹس، چھوٹی صنعتیں اور دستکاری کے ادارے 
    • ملکی تجارت، غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کا فروغ
  •  صوبائی معیشت /تجارت اور صنعت پر اثر انداز ہونے والی وفاقی پالیسیوں کی حمایت 
  • بین الاصوبائی تجارتی پالیسی
  • صوبہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تجارتی تنظیموں کے مابین آر اینڈ ڈی کے ذریعے استعداد کار بڑھانے اور کاروباری فروغ کے حوالے سے رابطہ و سہولت کاری 
  • وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیساتھ انٹیلکچول پراپرٹی حقوق سے متعلق معاملات
  • صنعتی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات میں وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری 
  •  درج ذیل کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ 
    • تجارتی نمائشیں
    • سیمینارز 
    • غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کا فروغ
  • غیر ملکی کاروباری وفود اور سرمایہ کاری کی سہولت کاری 
  • درج ذیل کے ذریعے ملکی کامرس اور ٹریڈ کا ملک اور بیرون ملک فروغ
    • مقامی برآمدکنندگان کو سہولیات کی فراہمی (غیر ملکی)
    • صنعتی میلوں اور بیرون ملک نمائشوں میں مقامی صنعتوں کی نمائندگی 
    • مسابقتی پروگراموں میں اضافے کے ساتھ ساتھ صوبائی برآمدات کے لئے سہولیات کی فراہی
  •  درج ذیل کے تحت صنعتوں کا فروغ:
    •  قرضہ جات /نجی و سرکاری شراکت داری
    • صنعتی دورے 
    • سرمایہ کاری سے قبل مطالعے 
    • ڈسٹر ڈویلپمنٹ کیلئے تکنیکی و کاروباری معاونت 
    • صنعتی میلے اور نمائشیں
  • صنعتوں اور صنعتی احاطوں کیلئے اراضی کا حصول 
  •  ضابطہ برائے صنعتی محل وقوع
  •  درج ذیل کے تحت صارفین کے حقوق کا تحفظ:
    • صارف تحفظ کونسلیں 
    • صارف عدالتیں 
  •  ضروری اشیاء: 
    • قیمتوں کی نگرانی 
    • پسماندہ گروہوں اور علاقوں کیلئے ضروری امداد 
    • ضروری اشیاء کیلئے تمام سرکاری و نجی ذخائر کی تحریری دستاویز کی تیاری 
    • اہم مارکیٹوں میں اجناس کے فلو روٹس، بڑی اجناس کے ٹرانسپورٹرز، اشیائے ضروریہ کے امپورٹرز، اشیائے ضروریہ کی درآمد کے راستوں، علاقوں، موسمیاتی مصنوعات، موسمیاتی فقدان، اہم پیداواری علاقوں میں فصلوں کے نقصان کی دستاویزکی تیاری 
      • اہم مارکیٹوں کے اعداد و شمارسے متعلقہ رپورٹوں کی تیاری اور تمام لائن دفاتر کی کارکردگی کی نگرانی 
  •  14 اے پیٹرول پمپوں کا قیام ۔ سی این جی سٹیشنوں، ایل پی جی بلک سٹوریج ڈی کینٹنگ اور حادثاتی معاملات اور پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت یا سٹوریج سے متعلقہ معاملات 
  • 14 بی وزن اور اقدامات سے متعلقہ معاملات بشمول: 
    • پٹرول پمپوں، سی این جی سٹیشنوں کی تصدیق اور معائنہ کے علاوہ نچلے درجوں تک کا عمیق معائنہ 
    • وزن اور اقدامات سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی 
    • پیمانہ بندی کے ٹینکوں، فلو میٹرز، فلرز اور ڈپ ٹینکرز کی تصدیق 
    • دُکانات اور کمرشل اداروں میں وزن اورپیمانوں کی تصدیق اور معائنہ 
    • فیکٹریوں اور دیگر اداروں میں وزن اور پیمانوں کی تصدیق اور معائنہ 
    • بوائلرز اور پریشر ویسلز ماسوائے وہ جو نیوکلر توانائی میں استعمال ہوتے ہیں کے معاملات 
    • کمپنیوں، فرموں اور سوسائٹیوں کی رجسٹریشن اور ریگولیشن
  •  پرنٹنگ اور سٹیشنری: 
    • صوبائی پرنٹنگ پریسوں کا قیام اور بجٹ (لاہور اور بہاولپور)
    • ماہانہ آمدن اور اخراجات کی سٹیٹمنٹس 
    • پرنٹنگ اور جلدیں 
    •  پرنٹنگ اور سٹیشنری کا کتابچہ 
    • سٹیشنری کی مقامی سطح پر خریداری 
  •  ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) سے متعلقہ معاملات 
  • محکمہ سے منسلکہ محکمے ، خود مختار ادارے اور خصوصی انسٹیٹیوٹس کی پالیسی کی تشکیل اور نظامت سے متعلق معاملات 
  •  بجٹ، اکاؤنٹ اور آڈٹ معاملات 
  •  محکمہ کیلئے سٹور اور کیپٹل اشیاء کی خریداری 
  • سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سپرد کردہ امور کے علاوہ ملازمت سے متعلق معاملات 
  • گورننگ قوانین اوراس کے تحت تشکیل کردہ قواعد کے مطابق ایڈمنسٹریشن