تعارف

محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری صوبہ پنجاب میں صنعتی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں اداروں میں سے ایک بڑا سرکاری ادارہ ہے۔ اس ادارے کی سرگرمیوں کا بڑا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ حکومتِ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے ایک ایسا ماحول  فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے جو کاروبار کیلئے موزوں ہو اور جس سے پنجاب کواَنٹرپنیورز/ سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش جگہ بنایا جا سکے۔

صنعت کا فروغ خصوصا  پائیدار ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری کا استحکام، قرضوں کی فراہمی خاص طور پر مائکرو فنانسنگ، تجارت اور کاروبار میں معاونت، ہنر مند افراد کی فراہمی، صارف کا تحفظ اور قیمتوں کے کنٹرول میں  مشاورت ومعاونت ادارے کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔

ادارے کا مشن پنجاب کے مسابقتی کاروباری ماحول کےاستحکام، تمام ذرائع بشمول موئثر ایکسپورٹ سپلائی چین کو بروئے کار لاتے ہوئے تجارت کے فروغ اور نجی سیکٹر کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے لئے موزوں ماحول کی فراہمی، منصفانہ تجارت سے متعلقہ مسائل کے حل اور بین الاقوامی تجارتی اصولوں کی تعمیل کی بدولت خوشحالی کو ممکن بنانا ہے۔

مقاصد

ادارے کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

  • صوبے میں صنعت و تجارت کا فروغ
  • صنعت و تجارت سے متعلقہ وفاقی/ صوبائی حکومتوں کی پالیسیز کی حمایت اوران پرعمل درآمدگی
  • نجی سیکٹر، تجارتی اداروں اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ
  • ڈبلیو ٹی او (WTO) سے متعلقہ تجارتی قوانین اور معیارات سے آگاہی
  • پراڈکٹ کی مسابقت اور ایکسپورٹ سپلائی چین کی بہتری
  • نجی سیکٹر کو تحقیق و تکنینکی مہارت کی فراہمی
  • ضروری اجناس کے نرخوں کی ریگولیشن