ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن

ورلڈٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سیل کا قیام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2023ء میں عمل میں لایا گیا-  یکم جولائی 2009ء کو ڈبلیو ٹی او سیل کوآئی سی آئی اینڈ ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا-

 ڈبلیو ٹی او سیل کا کام شراکت داروں کو اُن کے انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے تحفظ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈبلیو ٹی اوکے نظام کے تحت  جغرافیائی انڈیکٹرز کی رجسٹریشن ہے- اس کے بنیادی مقاصد میں پنجاب کے جی آئی ایس کی نشاندہی، سیمینارز کے ذریعے شراکت داروں میں آگاہی، سٹیک ہولڈرز کی ایسوسی ایشنوں کی رجسٹریشن، تاکہ اُن کی منصوعات /اشیاء کا تحفظ یقینی بنانا جاسکے، ٹریڈ مارکس رجسٹرار(ٹی ایم آر)، حکومتِ پاکستان کے ساتھ درخواست برائے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ مارکس دائر کرنا، پیداوار، مارکیٹنگ کیلئے ہدایات، جی آئی ایس پنجاب کی تشکیل اور تحفظ شامل ہیں-

رابطہ

پتہ: ڈبلیو ٹی او سیل، آئی سی اینڈآئی ڈیپارٹمنٹ، لاہور
فون: 92-42-042-99213942+
فیکس: 92-42-042-99213944+
ویب سائٹ: www.wtopunjab.gov.pk