کاروبار کرنے کی آسانی

کاروبار کے بے شمار مواقع کے لئے ایک سنگ میل

حکومتِ پنجاب نے کئی فارموں کو صرف ایک اپلیکیشن میں سمو کر آن لائن بزنس رجسٹریشن  کی سہولت فراہم کر دی ہے یوں ایک ہی جگہ پر حل کی فراہمی کو ممکن بنا کر کاروبار کے آغاز کو آسان تر کر دیا ہے۔ 

مزید معلومت کے لئے یہاں کلک کریں۔

بزنس ٖفسیلیٹیشن سنٹر (بی ایس سی)

بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر(بی ایف سی) حکومتِ پنجاب کا کارباری کمیونٹی اور مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو انہیں ایک چھت تلے کئی خدمات کی فراہمی کے لئے اٹھایا گیا ایک کامیاب اقدام ہے۔ ان خدمات میں کاروبار کی شروعات اور کاروبار بڑھانے کے لئے لازم این اوسیز، لائسنسوں اور پرمٹس وغیرہ کا حصول شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مختلف حکومتی اداروں کو ایک سافٹ ویئراپلیکیشن کے ذریعے رابطے میں لا کر کاروبار میں حائل رکاوٹوں میں کمی لانا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ اقدام کاروباری اداروں کے لیے ایک سازگار ماحول کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس طرح انٹرپرائزز کے قیام اور ان کی عملی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

کاروباری سہولت کاروں یا بزنس فیسیلیٹیشن آفیسرز (بی ایف اوز) اور سترہ (17) سرکاری ایجنسیوں بشمول دو وفاقی حکومتی ایجنسیوں یعنی لیسکو اور ایس این جی پی ایل کے نمائندوں پر مشتمل عملے کو واک ان کلائنٹس کی درخواستوں پر کاروائی اور رابطہ کاری کے لیے مقرر کیا گیا ہے- معلومات کا یہ ذخیرہ  درخواست دہندگان سے متعلق معلومات کے لیے این او سیز، لائسنسوں، پرمٹس وغیرہ اور ان سے متعلقہ تفصیلات (یعنی مطلوبہ دستاویزات، فیس اور پروسیسنگ کا وقت وغیرہ) کا مجموعہ ہے- بی ایف سی میں موجود ہمارا وقف عملہ ان کی مزید راہنمائی کرتا ہے اور اس مرحلے میں معاملے پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ مزید برآں بین الا محکمہ جاتی عوامل (پراسسز)  کی میپنگ  افقی و عمودی انضمام اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے آر ایل سی اوز کی مکمل آٹومیشن میں مددگار ثابت ہو گی-

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک  کریں۔