پی ایس آئی سی کا منشور درج ذیل اقدامات کی مدد سے سمال، کاٹیج اور دیگر صنعتوں کا فروغ اور ترقی ہے:
- سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام
- قرضوں کی فراہمی/مائیکرو فنانس کی سہولیات
- انڈسٹریل سپورٹ سنٹرز کا قیام
- دستکاریوں کا قیام
اپنے قیام کے بعد سے پی سی آئی ایس نے قرضوں کی 21 سکیموں کا اجراء کیا جن سے اب تک 28،207 انٹرپنیورز اورچھوٹے کاروبارمستفید ہو چکے ہیں اور12,371.805 ملین تک کی رقوم رعائتی یا صفر شرح سود پر تقسیم کی جا چکی ہیں۔
پی ایس آئی سی کے قرضوں کی فراہمی کے پرگراموں میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
پنجاب روزگار
2020ء میں حکومت پنجاب کے تحت سٹارٹ اپس اور چلتے کاروباروں (ایس ایم زیز) کو 4٪ سے 5٪ تک رعایتی شرح سود پر رعائتی قرضوں کی سہولت کی فراہمی کے لئے اقدام کیا گیا۔ پی ایس آئی سی بینک آف پنجاب کے ساتھ شراکت کے ذریعے ٹارگٹ مارکیٹ کو 4٪ سے 5٪ کی رعایتی شرح سود پر 0.1 سے 10.00 ملین تک کے قرضے فراہم کر رہا ہے۔ اس سکیم کے تحت ستمبر 2023ء تک 9,622.4 ملین روپے کی رقوم 5,195 قرض داروں/انٹرپنیورز میں بطور قرضہ تقسیم کی جا چکی ہیں۔
مالی معاونت برائے کاٹیج انڈسٹریز/کلسٹر ڈویلپمنٹ
اس سکیم کا اجراء سال 2019 تا 2020 کے دوران پنجاب میں مخصوص کلسٹرز کو مالی معاونت کے لئے کیا گیا۔ اس سکیم کے تحت 300,000/- تک مالیت تک کے قرضے سالانہ 6.00 ٪ کی آپریشنل قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ستمبر، 2023ء تک 131.05 ملین روپے تک کی مالیت کی پر مشتمل 661 قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔
بلاسود مالی مدد سکیم برائے ہنر مند/جزوی ہنرمند و ہوم بیسڈ ورکرز
یہ سکیم صوبہ میں اس کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 50.00 ملین روپے کی رقم سے کاریگروں/خواتین کے لئے نئی نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کے مقصد کے تحت تشکیل دی گئی۔ ستمبر، 2023ء تک 171.115 ملین روپے کی رقم سے 1790 انٹرپنیور استفادہ کر چکے ہیں۔
اربن سنٹرر کے لئے صنعتوں، ٹینری یونٹس کی ایس ٹی زیز میں ریلوکیشن اور ان کی فعالیت (پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت) پر ڈیمنسٹریشن منصوبہ
ری لوکیشن اینڈ کلینر پراڈکشن (آر سی پی ایل) سکیم کے تحت کوٹینرز کو سیالکوٹ ٹینری زون میں ری لوکیشن کے لئے 181.144 ملین روپے کے فنڈز کی مدد سے 5.00 ملین روپوں تک کی مالی مدد دی جا رہی ہے۔
اہم صنعتی سیکٹرز میں پائلٹ/ڈیمنسٹریشن وسائل کی موئثریت اور صاف تر پیداواری سرمایہ کاری (پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت):
اس سکیم کے تحت چمڑے، سٹیل کی بھٹیوں، ری رولنگ یونٹس، اسٹون کرشرز، رائس ہسکنگ ملوں کی ایس ایم زیز کو وسائل کی موئثریت اور صاف تر پیداواری ٹیکنالوجی اپنانے کی مد میں 10.00 ملین روپوں تک کی بلا سود مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
چیف منسٹر کی سیلف ایمپلائمنٹ سکیم (سی ایم ایس ای ایس) (بذریعہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس بینک - ایس پی او)
یہ سکیم نومبر، 2011ء میں بے روزگار اور پی وی ٹی سی، ٹیوٹا، محکمہء سماجی بہبود کے صنعت زراور دیگر تربیتی اداروں سے تربیت یافتہ ہنرمند افراد اور اچھے بزنس پلان اور مہارتوں سے لیس دیگر درخواست گزاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے متعارف کرائی گئی۔ اس سکیم کے ذریعے 4.080 ملین قرض داروں کو 113,806.349 ملین روپے کی مالیت تک کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔


