سکلز ڈویلپمنٹ یعنی مہارتوں کی تعمیر کے لئے پنجاب کے بڑے اور اہم اداروں میں پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایس ڈی اے)، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول اینڈ میرچاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان شامل ہیں-
پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ایک خصوصی ادارہ ہے جو محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت، پنجاب کے زیرِ انتظام کام کر رہا ہے- سال 1999ء میں قائم کی جانے والی یہ اتھارٹی ٹیوٹا ایکٹ 2010ء کے تحت فعال ہے- اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانا اور پنجاب کی افرادی قوت میں اضافے کیلئے ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اور تربیتی سہولیات کا فروغ ہے-
ٹیوٹا آسان قرضہ جات اور امداد کے ذریعے تکنیکی اداروں کے قیام، تعلیمی پروگراموں، سکلز ڈویلپمنٹ، صنعتی شراکت داری، نجی و سرکاری شراکت داری، کاروباری فروغ، کوالٹی ایشورنس کے علاوہ روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کا ذمہ دار ہے- یہ ادارہ 90 ہزار طلباء و طالبات کی تربیتی گنجائش کے ساتھ پنجاب بھر میں پھیلے اپنے 400 سے زائد اداروں میں 3 اور 48 ماہ کی مدت پر مبنی مختلف پروگراموں تربیت دے رہا ہے-
ٹیوٹا کے حالیہ قابل ذکر اقدامات درج ذیل ہیں:
- سمر سکلز کیمپ (تفصیل ملاحظہ فرمائیں)
- سکلز بوٹ کیمپ (تفصیل ملاحظہ فرمائیں)
- سکلڈ ورک فورس جاب پورٹل (تفصیل ملاحظہ فرمائیں)
- مدرسہ کے طلباء کیلئے مہارتوں کا پروگرام (تفصیل ملاحظہ فرمائیں)
- ٹیوٹا کے گریجویٹس /طلباء کیلئے سود کے پاک قرضہ جات (مائیکرو فنانسنگ بذریعہ اُخوت)
پنجاب سکلر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایس ڈی اے)، پنجاب کے سکلز سیکٹر کے حوالے سے واحد ریگولیٹری ادارہ ہے- پی ایس ڈی اے محکمہء صنعت و تجارت، سرمایہ کاری و سکلز ڈویلپمنٹ، پنجاب کے زیرِ انتظام کام کر رہی ہے-
حکومت کی جانب سے منظوری کیلئے پی ایس ڈی اے بورڈ/اتھارٹی کی جانب سے درج ذیل ضابطے منظور/واضح کئے گئے ہیں:
- مالی اختیارات کے ضابطے 2022ء کی تفویض
- رجسٹریشن ضابطے 2022ء
- قانونی مشاورت/کونسلوں کے ضابطے برائے 2022ء کے ساتھ الحاق
- تشخیصی ایجنسیوں کے ضابطے برائے 2022ء کی رجسٹریشن
- سال 2022ء کے ضابطوں کا معائنہ، نگرانی اور جائزہ
دیگر اقدامات:
- پنجاب بھر میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کی فراہمی
- ٹی وی ای ٹی کے انسٹیٹیوٹس کیلئے عملدرآمدگی کتابچہ کی تیاری
- ٹی وی ای ٹی کی تمام تنظیموں کے اعداد و شماراور لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ روابط کیلئے سنگل ڈیٹا بیس کا قیام
- ٹی وی ای ٹی کے اداروں کی ٹی وی ای ٹی مردم شماری


