ہم کیا کرتے ہیں؟

محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت (آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی ڈی ) کا شمار اُن بڑے سرکاری اداروں میں ہوتا ہے جو صنعتی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور مہارت کے لئے کوشاں ہیں- پنجاب میں صنعت کاری اوربراہ راست اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری سے موئثر نتائج کا حصول آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی ڈی کی جدوجہد کا ثمر ہے- محکمہ کاروباری قواعد و ضوابط کے تحت اپنے دائرہ کار میں آنے والے تمام امور کی ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہے- نیز صوبہ پنجاب کی ترقی اور اِسے قومی معیشت میں اہم شراکت دار بنانے کیلئے یہاں کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تاکہ پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے ایک منافع بخش اور ترجیحی مقام بنایاجا سکے- اس سلسلے میں پنجاب بھرمیں انڈسٹریل اسٹیٹس اور سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیز) کے قیام اورنو آبادکاری میں تیزی لائی جا رہی ہے- توقع کی جا رہی ہے کہ محکمہ کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ جاری رابطہ کاری پنجاب، بالخصوص اسپیشل اکنامک زونز میں، ایف ڈی آئی کو متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

محکمہء صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و مہارت، پنجاب بخوبی سمجھتا ہے کہ معاشی ترقی اور ملازمتوں کی مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے صنعت کاری کے طریقہ کار میں عمل انگیزی لانا لازم ہے- اس ضمن میں محکمہ ہذاٰ گورننس کے طریقہ کار میں بہتری، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری اور نجی شعبہ میں ترقی کے حصول کیلئے نجی شعبہ کو سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا شعبے، جو کہ معیشت میں ایک بڑا حصہ دار ہے، کو سرکاری معاونت اور توجہ کی اشد ضرورت ہے- اسی طرح چھوٹے اور درمیانے درجہ کی صنعت کی پیداواراور مسابقت کو بڑھانے کیلئے خصوصی منصوبوں سمیت چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کے کاروبار میں اضافے کے لئے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اورسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں-

نوجوانوں کی بڑی تعداد، جن میں اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، کاروبار لحاظ کے عصری و علمی شعبہ جات، جن کی نہ صرف (ملکی و بین الاقوامی سطح پر) ضرورت محسوس کی جاتی ہے بلکہ انٹرپرینیورازم پر انحصار بھی کرتے ہے، میں تعلیم و تربیت دی جائے- اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کے روایتی اداروں اور خصوصی یونیورسٹیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے- ان ادروں کو نوجوانوں کو مطلوبہ علم اور ہنر فراہم کرنے کے قابل بنانے کیلئے بھر پور کوششیں جا ری ہیں- اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں بھی محکمہ اپنی ذمہ داری کا مکمل ادراک رکھتا ہے لہذا مارکیٹ کی بے ضابطگیوں کو دور کرنے کیلئے نگرانی اور نفاذ کا ایک مستحکم طریق کار وضع کیا گیا ہے۔