پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کامیابیاں اور دائرہ کار
پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر پنجاب کے مختلف بنیادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہمہ وقت وقف ہے- پی بی آئی ٹی نے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان کو شاندار حد تک بڑھا کر اپنے دائرہ عمل کو وسیع کیا ہے- یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرانزیکشنز، ملکی کاروبار و تجارت، سہولت کاری اور پی اینڈ پی آر وِنگز نے حال ہی میں گراں قدر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے وسعت اختیار کی ہے اور اس کے نتیجہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
پی بی آئی ٹی نے پنجاب چیمبر آف کامرس کو آرڈینیشن کمیٹی (پی سی سی سی سی) جس کا سیکرٹریٹ، پی بی آئی ٹی کی حدود میں واقع ہے، کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے-دیگر قابل ذکر کامیابیوں میں پنجاب انوسٹمنٹ ٹریڈ پروموشن لائحہ عمل برائے سال 2023-26ء کی تشکیل، پنجاب انوسٹمنٹ کی تفصیلی فہرست برائے سال 2022ء کی تیاری اور68 عالمی معیشتوں پر مشتمل تجارت کے ایک جامع کمپینڈیم کی تشکیل شامل ہیں- اس کے علاوہ پی بی آئی ٹی بیرون ملک تجارت کے فروغ کے مشن کے تحت پاکستان کی EXIM Basket اور بیرون ملک مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے امریکا، چائنہ، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈز، ڈنمارک، فرانس، یو اے ای، قطر، بحرین، اومان، اسٹریلیا، ویتنام، قازقستان اور روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لا رہا ہے-
پی بی آئی ٹی، ایس ای زیڈ اے سیکرٹریٹ کو جمع کروائی جانے والی تجاویز کی تصدیق اور درخواستوں پر عملدرآمد کے حوالے سے فعال طور پر کام کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں حال ہی میں پنجاب میں آٹھ سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیز) کی منظوری سے پنجاب اور قومی معیشت دونوں پر300 ملین امریکی ڈالرز کے مجموعی اثرات مرتب ہوئے ہیں- پی بی آئی ٹی کے سی ای او کی ویژنری قیادت میں پی بی آئی ٹی ٹیم کی اجتماعی کوششوں سے جولائی 2022ء سے جون 2023ء تک 635 ملین امریکی ڈالرز کی کل سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی-
پی بی آئی ٹی نے کامیابی کے ساتھ پاک میڈیکا جیسے کاروباری فورم بھی تشکیل دئیے جو دیگر تقریباً 171 شعبہ جات کی ترقی میں بھی کارگر ثابت ہو رہے ہیں۔ پی بی آئی ٹی صوبائی کیبنٹ پنجاب کے ذریعے پرنٹنگ اور پیکیجنگ سیکٹر کے صنعتی احوال کے اظہار کیلئے اعداد و شمار پر مبنی اور ٹیکنالوجی کی ترغیب پر مشتمل تجاویز کی تیاری کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کی پرنٹنگ اور پیکیجنگ ایسوسی ایشنوں ٹیوٹا پنجاب، پی سی ایس آئی آر پاکستان، ایل سی سی آئی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد اور پی ایس آئی سی کے ساتھ مسلسل بنیادوں پر تعاون کر رہا ہے-


